موٹرسائیکل، رکشوں کے شور، دھویں سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں

0

جہلم: موٹر سائیکل ،رکشوں کے شور، دھویں سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں، کم عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیور بغیر روٹ پرمٹ اور بغیر لائسنس کے خطرناک طریقے سے رکشہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور حادثات کے باعث انسانی زندگیوں کا ضیاع ہورہا ہے۔

شہر کے اندرونی علاقوں شاندار چوک ،کچہری چوک، مسجد گنبد والی، ریلوے روڈ ،میجر اکرم شہید روڈ ،اقبال لائبریری روڈ ،جی ٹی ایس چوک، مشین محلہ نمبر 3چوک ،جادہ چوک و دیگر درجنوں مقامات پر ہمہ وقت سینکڑوں موٹر سائیکلیں ،آٹو رکشہ ،چنگ چی رکشہ کے کھڑے ہونے سے ٹریفک جام رہتی ہے بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

رکشوں کے شور و دھوئیں سے شہری بہرے پن ، دمے ،ٹی بی کے مرض اور آنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، اس حوالے سے ان مخصوص جگہوں پر ڈیوٹیاں کرنے والے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں ٹریفک پولیس قانون شکن افراد کیخلاف کارروائی کی بجائے سیاسی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کی غرض سے خاموشی کو ترجیح دیتے ہیں ۔

شہریوں شہزاد شاہ ،ملک عمران حنیف ،ملک راشد محمود ،ظفر اقبال ،شیخ احسان شیخ انعام الحق ،یوسف شاہ ودیگر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں چلنے والے غیر قانونی رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیے جانے کے احکامات جاری کیے جائیں جبکہ غفلت کے مرتکب ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.