سوہاوہ

دی ایجوکیٹرز سوہاوہ جونیئر سیکشن میں سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سوہاوہ: دی ایجوکیٹرز سوہاوہ جونیئر سیکشن میں پلے گروپ ، نرسری اور کے جی کلاسزکے طلبہ وطالبات کے سالانہ نتائج کا اعلان، کورونا کے باعث تقسیم انعامات کی تقریب روایتی انداز میں منعقد کرنے کی بجائے کلاسز میں ہی بچوں کے رزلٹ انکے حوالے کئے گئے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات اور تمام بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف نجی تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز سوہاوہ کے جونیئر سیکشن میں پلے گروپ، نرسری اورکے جی کلاسز کے طلبہ وطالبات کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا۔ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے روایتی انداز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کرنے کی بجائے تمام بچوں کا رزلٹ انکی کلاسز میں انکے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات اور تمام بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔اس ضمن میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔ادارے کےمنیجنگ ڈائریکٹر کرنل ر شاہد ظہور اور ڈائریکٹر محمد بلال نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔

ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر کرنل ر شاہد ظہور نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دی ایجوکیٹرز سوہاوہ بچوں کی دینی و دنیاوی تعلیم کے لئے ماہر اساتذہ کی زیرنگرانی بہترین تعلیمی ماحول فراہم کررہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ وطالبات ملکی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

اس موقع پر بچوں کی امتحان میں کامیابی پرانکے والدین کی خوشی دیدنی تھی۔ وہ ادارے کے بہترین تعلیمی ماحول اور ان کی تعلیمی استعداد و قابلیت پر خاصے مطمئن دکھائی دیتے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button