سوہاوہاہم خبریں

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کی سال 2021ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

سوہاوہ: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کی ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس میں 22 لاکھ 4 ہزار 8 سو 65 آوٹ ڈور ایکٹویٹی رہی جس میں ان ڈور ڈیپارٹمنٹ میں 7379 ، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں 38409 اور گائنی ڈیپارٹمنٹ میں 2072 نارمل ڈیلیوری اور آپریشنز ہوئے، بچگانہ وارڈ میں 1015 بچے زیر علاج رہے۔

میڈسن وارڈ میں 998 اور ڈینگی کا پورے سال میں ایک بھی مریض نہیں آیا، نرسری وارڈ میں 1551 اور ہیپاٹائٹس کلینک میں 5982 مریض آئے، شعبہ امراض چشم یعنی آئی ڈیپارٹمنٹ میں 14231 مریضوں کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا جس میں سے 6 افراد کی آنکھوں کا آپریشن بھی کیا گیا، این سی ڈی کلینک میں 10398 مریض آئے جبکہ ٹی بی کلینک میں 207 مریض آئے اور سال بھر میں 50005 لیبارٹری ٹیسٹ ہوئے اور 7415 ایکسرے کیے گئے۔

الٹراساؤنڈ 6764 ہوئے ای سی جیز 1894 لوگوں کی ہوئی اور بلڈ کی بوتلیں 652 مریضوں کو لگائی گئی، جاری کردہ انسولین 4875 مریضوں کو لگی، ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں 8392 مریضوں کے دانتوں کس علاج کیا گیا جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں کورونا کی پہلی ویکسین 24354 لوگوں کو جبکہ دوسری ویکسین 18266 افراد کو لگائی گئی اور 259 کیس 14 پوسٹ مارٹم کیے گئے۔

108مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کیا گیا جس میں 108 دفعہ ہی سرکاری ایمبولینس بھیجی گئی اینتھیزیا 938 ہوئے جبکہ پورے سال میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے تین نمبروں پر رہا۔

اہلیانِ علاقہ نے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا پہلے تین نمبروں میں رہنا یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے ان سب ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے کو مبارکباد پیش کی جو دن رات آنے والے مریضوں کی خدمت میں مصروف رہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button