جہلم

اندھیرے مٹانے والے عوام کو بجلی بھی فراہم نہیں کر سکے۔ خادم اللہ بٹ

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما خادم اللہ بٹ نے کہا کہ ملک میں واحد سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے جس کے قائد عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے غریب عوام کی جدو جہد کی اور ان کے حقوق کی خاطر سڑکوں پر نکل کر غریب مزدور عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچایا اور ملک کے اندر کرپٹ حکمرانوں سے ملک کو بچانے کے لئے آواز بلند کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خادم اللہ بٹ نے کہا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس ملک پر حکمرانی کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث رہے ہیں، جب تک کرپٹ حکمران اقتدار پر قابض رہیں گے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، یہی وجہ ہے کہ اب عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں ، اندھیرے مٹانے والے عوام کو بجلی تو فراہم نہیں کر سکے ،، البتہ گیس کی عدم فراہمی سے لوگوں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی دعوؤں اور نعروں کی سیاست کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے ، عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے سوچی سمجھی سازش کے تحت دبا دیا گیاہے ، کشکول توڑنے کے دعویدار( ن) لیگ کے حکمران قرضہ لیگ بن چکے ہیں۔ ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ کیا گیا جو کہ عوام باعث تشویش ہے ، عوام تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا ساتھ دیکر ظالم اور کرپٹ حکمرانوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button