ڈومیلی

ڈی ایس پی سرکل سوہاوہ اور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کا بڑاگواہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈومیلی: ڈی ایس پی سرکل سوہاوہ اور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کا بڑاگواہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری میں سائلین کی بڑی تعداد میں شرکت، اپنے مسائل پیش کئے۔ مسائل کے حل کیلئے DSPکی یقین دہانی۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول میں ڈیس ایس پی سرکل سوہاوہ اقبال کاظمی اور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمدشریف نے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی اور مسائل پیش کئے، شہریوں نے ذاتی سوالات سے ہٹ کر عوامی مسائل سے ڈی ایس پی سرکل سوہاوہ کو آگاہ کیا جس میں علاقے میں محافظ سکواڈ کی گشت کو مزید بڑھایاجائے اور انکو گاڑی دی جائے۔
اسکے علاوہ علاقہ میں کم عمر موٹرسائیکل سواروں کی بھرمارہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونماہورہے ہیں اور اس پر پولیس ایکشن لے تاکہ کم عمر بچے موٹرسائیکل نہ چلائیں جس پر ڈی ایس پی نے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کو اس پر ایکشن لینے کا حکم دیا۔
راجہ راؤف کیانی نے تمام سائلین اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
کھلی کچہری میں راجہ معروف عابدسینئررہنما پی ٹی آئی بڑاگواہ،راجہ بابر محمود کیانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل سوہاوہ،کپتان داؤد کیانی،راجہ ابرار حسین،شکیل کھٹانہ سمیت دیگر پولیس افسران وسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button