جہلماہم خبریں

آؤ عید کی خوشیاں مل کے منائیں، جہلم میں سستے رمضان بازار میں بازار مہربانی قائم کر دیا گیا

جہلم: آؤ عید کی خوشیاں مل کے منائیں،ضلعی انتظامیہ کا غریب اور مستحق افراد کے لیے ایک اور احسن اقدام، بلال ٹاؤن سستے رمضان بازار میں بازار مہربانی قائم کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر،مسز ڈپٹی کمشنر،گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد،سوشل ویلفیئر کے افیسران، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،پی ایم اے کے صدر تفسیر گوندل اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا بازار مہربانی کا مقاصد بے سہارا اور مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں برابر کا شریک کرنا ہے بازار مہربانی مستحق افراد کو جوتے،کپڑے، چوڑیاں،بیگ اور دیگر اشیاء مفت مہیا ہوں گی تاکہ وہ بھی عید کی خوشیاں منا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اورمسز ڈپٹی کمشنر نے دیگر خواتین کے ہمراہ بازار مہربانی میں ایک سو سے زائد مستحق افراد میں نئے کپڑے تقسیم کیے۔

مسز ڈپٹی کمشنر نے کہا یہ فلاحی ریاست کی طرف ایک تصور ہے،اگر آپ کے گھر میں کوئی کپڑے،جوتے،کتابیں اور دیگر اشیاء جو فالتو اور آپ کے لیے سیکنڈری دوسروں کے لیے پرائمری ہیں اس بازار مہربانی میں چھوڑ کے جائیں تاکہ ضرورت مند افراد کے کام آسکیں انہوں نے کہا اس کادائرہ کارضلعی سطح تک بڑھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button