پنڈدادنخاناہم خبریں

غریبوال سیمنٹ فیکٹری CBA اور فیکٹری انتظامیہ کے درمیان 2 سالہ شاندار معاہدہ امن سے طے پا گیا

پنڈدادنخان: غریبوال سیمنٹ فیکٹری CBA اور فیکٹری انتظامیہ کے درمیان دو سالہ شاندار معاہدہ امن سے طے پا گیا، صدر یونین حاجی عبدالغفور نے مزدوروں کے بڑے اجتماع میں معاہدہ کیا۔

انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ سب سے زیادہ زور ڈیلی ویجز کی بڑھوتری پر دیا جس کی مجھے از حدخوشی ہے جن کی تنخواہ بھی مستقل ورکرز کی طرح 20فی صد بڑھا کر 15 سے 18 ہزار سے 26 ہزار تک کر دی گئی اور کھانا فری کر دیا گیا، مستقل ورکرز کے میڈیکل الائنس 3300سے4000 کر دیا گیا، گندم الائنس 1200سے1400 کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹی کی شادی پر35000کی بجائے37000دیا جائے گا، فوت ہونے والے ورکرز کی بیوہ کو10سال تک9000ما ہانہ وظیفہ دیا جائے گا، فیئرپرائس شاپ کا الاؤنس 1200کی بجا ئے1500دیا جائے گا، فوت ھونے والے ورکر کے کفن دفن کے اخراجات 45000 کی بجائے 50000روپے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ باقی تمام الاؤسز میں بھی 50 اور 100 روپے فی کس کے حساب سے اضافہ کیا گیا، نیا ایگریمنٹ لاگو ہونے کے بعد تمام مستقل ورکرز کی 15000سے لیکر 34000تک فی کس تنخواہ میں اضافے کے سن کر مزدوروں میں انتہاء خوشی کی لہر دوڑ گئی، مزدور طبقے نے اپنے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button