پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
جہلم

عید الفطر کی آمد؛ سویٹ شاپس اور بیکرز مالکان مہنگے داموں مصنوعات فروخت کرکے بیماریاں بانٹنے لگے

جہلم: عید الفطر کی آمد کے پیش نظر سویٹ شاپس اور بیکرز مالکان مہنگے داموں ناقص و غیر معیاری بیکری مصنوعات فروخت کرکے بیماریاں بانٹنے لگے۔

شہر کے گلی محلوں میں مٹھائی اور بیکریز کی اشیاء تیار کرنے والے متعدد کارخانے قائم ہیں ، جن میں مبینہ طور پر صفائی کے انتظامات کسی صورت بھی تسلی بخش نہیں ، مٹھائی اور دیگر اشیاء مذکورہ کارخانوں سے تیار کرکے دکانوں پر فروخت کے لئے لائی جاتی ہیں تو ان پر پڑنے والی زہریلی گردوغبار شہریوں میں موذی امراض کے پھیلنے کا موجب بنتی ہے۔

اگر جائزہ لیا جائے تو مٹھائی اور بیکریز تیار کرنے والے کارخانے گندگی اور غلاظت کیوجہ سے کباڑخانوں کا منظر پیش کر رہے ہیں ، اور بیشتر کارخانوں میں چوہے، بلیاں بھی مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بدبو اور تعفن کیوجہ سے کارخانوں کے قریب رہائش پذیر شہریوں کی زندگیاں کسی عذاب سے کم نہیں عید الفطر کو مد نظر رکھتے ہوئے مٹھائی کا کارروبار کرنے والے بااثر مالکان نے مٹھائی اوربیکریز کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کرکے شہریوں کو لوٹنے کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران سے مطالبہ ہے کہ شہر و گردونواح میں قائم بیکریوں اور مٹھائیوں کے کارخانوں کی صفائی کے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر چیک کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق معیاری و صاف ستھری اشیاء استعمال کرکے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close