پنڈدادنخان

جرائم پیشہ عناصر کو قابو کرنے کے لیے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ ایس ایچ او عبدالغفور بٹ

پنڈدادنخان: عوام کو تحفظ دینا ، ان کی جان و مال کی حفاظت اور تحصیل میں امن و امان قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے جرائم پیشہ عناصر کو قابو کرنے کے لیے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے قانون سب کے لیے برابر ہے کسی بھی شخص کو مجھ سے ملنے کے لئے کسی بھی سفارش کی ضرورت نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او جہلم ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کے حکم پر ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ نے فیضان مدینہ مسجد میں بعد نماز جمعہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر خاص و عام کے لیے ڈی پی او جہلم ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ،ڈی ایس پی پنڈدادنخان رمضان کمبوہ اور میرے دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں کسی بھی مظلوم کو کسی ٹاؤٹ یا کسی نااثر شخص کی سفارش کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے آپ مجھ سے میرے اور ڈی پی او جہلم کے موبائل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں عوام کی سہولت کے لیے تحصیل بھر میں پینا فلیکس آویزاں ہیں جن پر پولیس آفیسرز کے رابطہ نمبر درج ہیں جرائم پیشہ عناصر کو قابو کرنے کے لیے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔شہر ی جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں ان کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔پولیس اور عوام کے تعاون سے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں میں بہت سے جرائم پیشہ افراد گرفتار ہو چکے ہیں اور جو مفرور ہیں ان کے گیرد گھیرا انتہائی تنگ کر دیا گیا ہے انشاء اللہ وہ بھی جلد گرفتار ہو جائیں گے گشت کے نظام کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ عوام سکون کی نیند سوئیں کسی بھی پولیس اہلکار کی غفلت و سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ کسی بااثر شخص کا دباؤ قبول کیا جائے گاقانون سب کے لیے برابر ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button