جہلماہم خبریں

یوم آزادی نہ منانے والے پاکستان مخالف قوتوں کے ہاتھوں کھلونا بن چکے ہیں۔ چوہدری فرخ الطاف

جہلم: یوم آزادی پاکستان نہ منانے والے نظریہ پاکستان کی نفی کر کے پاکستان مخالف قوتوں کے ہاتھوں کھلونا بن چکے ہیں۔ اپوزیشن عمران خان کی مخالفت اور عمران خان کے بغض میں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں حصہ دار نہ بنے۔ عمران خان کی سیاسی مخالفت اور ملک پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے ناکام ہوں گے۔عمران خان ملک کی بہتری اور قوم کی ترجمانی کرکے تاریخی کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم جہلم نو منتخب ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے 14اگست کو اکرم شہید پارک میں پی ٹی آئی کی کامیابی اوریوم جشن آزادی کی منعقدہ تقریب کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران شہریوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال ، چوہدری فرخ الطاف کے پی ایس او ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ قیام پاکستان کے وقت ہزاروں جانیں اس عظیم دھرتی کے حصول کے لئے نچھاور کی گئیں اور قوم کی آزادی اور اسلامی مملکت کے لئے لازوال جدوجہد کی گئی اور اس عظیم دن کے لئے محب وطن لوگوں نے اپنا سب کچھ قربان کیا لیکن آج یہاں سہولتیں اور آزادی حاصل کرنے والے اس عظیم وطن سے غداری کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غداری کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی انتہائی ضروری ہے۔ پاکستان سے محبت سب سے پہلے ہے۔ سیاست میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کرنا انتہائی شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button