بڑاگواہ، مغل آباد، جنڈالہ اور ڈومیلی میں جماعت نہم کے سالانہ امتحانات، نقل کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات

0

ڈومیلی: ضلع بھر کی طرح ڈومیلی مرکزمیں قائم جنڈالہ گورنمنٹ بوائزہائی سکول ،گورنمنٹ بوائزاینڈگرلزہائی سکول بڑاگواہ،گورنمنٹ بوائزہائی سکول مغل آباداور ہائیر سکینڈری سکول ڈومیلی میں جماعت نہم کے سالانہ بورڈ کے پیپر زگزشتہ روز سے شروع ہوگئے ہیں،تمام امتحانی سنٹر زمیں نقل کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

اکثر امتحانی سنٹرز میں کلاس رومز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصف کئے گئے ہیں، تمام عملے کی ڈیوٹیاں لگاگئی اور اپنے اپنے امتحانی سنٹر زمیں پہنچ گئے ،انکے علاوہ چھاپے مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو پیپرز کے دوران چھاپے ماریں گی،میڈیا ٹیم نے بڑاگواہ امتحانی سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ،اچھے اور پر امن طریقے سے پیپرز جاری تھا۔

گرلز امتحانی سنٹربڑاگواہ کے کلرک خضر وسیم وارثی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میٹرک کے پیپرز میں دوسو سات بچیوں نے پیپردیئے ،الحمد اللہ کسی قسم کا کوئی خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ،نقل کی روک تھام کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اورنہم کے پیپرز میں بھی اچھے طریقے سے پیپرز ہوں گے ،ہم سختی کررہے ہیں ،جس کی وجہ سے کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

گزشتہ روز انگلش کے پیپرمیں انسپکٹر ہیڈماسٹر (ر)راجہ انوار کیانی نے مغل آباد امتحانی سنٹرکا دورہ کیا اور تمام امتحانی کلاس رومز میں جاکر جائزہ لیا اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بہت اچھا ماحول ہے ،اس بار جس طرح پیپرز لئے جارہے ہیں وہ پہلے کبھی نہیں لیے گئے،جب نقل روکے گی تو بچے محنت کریں گے اور علاقے کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نقل کرکے بچے بچیاں نقل لگاکرپاس ہوتوجاتے ہیں لیکن آگے کسی شعبہ میں جب جاتے ہیں تو وہاں انکی کارکردگی بہت خراب ہوتی ہے اور یہ پھر کامیاب نہیں ہوتے،میں اور باقی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ہر سنٹر پر جاکر چیک کررہے ہیں کہ کوئی خرابی تو نہیں ہورہی،اس موقع ہر سکول کے ہیڈ ماسٹر ،اور دیگرسکولوں سے آئے سینئراساتذہ بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.