فرینڈز ویلفیئر کے زیراہتمام واک ، سول ہسپتال پنڈدادنخان میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائے، شرکاء

0

پنڈ دادنخان: سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کی جائے ، صوبائی وزیر صحت پنڈدادنخان کا دورہ کریں ، دوماہ میں 60 افراد ہاٹ اٹیک کی تشخیص نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں، سات لاکھ سے زائد آبادی والی تحصیل میں کوئی سرجن ڈاکٹر نہیں، پندرہ دن کے اندر ڈاکٹروں کی آسامیاں مکمل نہ ہوئی تو احتجاج کریں گے، ڈی سی جہلم دوروں کی بجائے عملی اقدامات کریں ، ڈاکٹر تعیناتی واک کے شرکاء کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق فرینڈز ویلفیئر پنڈدادنخان کے زیر اہتمام تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان سے پنڈدادنخان ڈاکٹر تعیناتی واک ہوئی۔ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان چوہدری اختر آرائیں نے کہا کہ سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کی جائے، ڈی سی جہلم دوروں کی بجائے عملی اقدامات کریں، پنڈدادنخان میں سب اچھا نہیں سات لاکھ سے زائد آبادی والی تحصیل میں کوئی سرجن ڈاکٹر نہیں سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کی جائے۔

محبان ویلفیئر کے اسد بخاری نے کہا کہ دو ماہ میں 60 افراد ہاٹ اٹیک کی تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے فوت ہو گئے ہیں، صوبائی وزیر صحت پنڈدادنخان کا دورہ کریں۔ سٹی ویلفیئر کونسل کے صدر نیر اعوان نے کہا کہ سول ہسپتال پوسٹ آفس کا کام کر رہا ہے جو مریض بھی جاتا ہے اسکو فوری پنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے۔

چوہدری ارشاد نے کہا کہ لیبر روم ویران ہونے سے پرائیویٹ ہسپتالوں کی چاندی ہوگئی ہے، سماجی ورکر چویدری رفیق نے کہا کہ ڈی سی جہلم فوری اس مسئلہ کا نوٹس لیں، جنرل سکریٹری انجمن تاجران چوہدری زبیر نے کہا کہ پنڈدادنخان میں سب اچھا نہیں ہے تحصیل پنڈدادنخان میں لوگوں کو صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اگر پندرہ دن کے اندر ڈاکٹروں کی آسامیاں فوری طور پر مکمل نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

فرینڈز ویلفیئر پنڈدادنخان کے صدر خواجہ عمران نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا، سول ہسپتال میں ڈاکٹر محمد علی کو یاداشت پیش کی گئی، واک میں شہریوں تاجروں سماجی تنظیموں انجمن تاجران نے بھرپور شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.