جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ مشیر وزیراعلیٰ

0

جہلم: مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈاکٹر عظیم الدین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے کے موقع پر او پی ڈی ،ایمرجنسی بلاک،ڈائیلسز سینٹر، گائنی وارڈ، لیبر روم، سی سی یو اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اچانک دورہ کرنے کا مقصد عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کی شکایات سنیں، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر میں مظہر حیات بھی موجود تھے ۔

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا ۔ انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم سمیت پنجاب بھر کے مراکز صحت میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.