پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
ڈومیلی

ڈومیلی کے نواحی علاقہ کا رہائشی پاک فوج کا صوبیدار ظفر اقبال شہید، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

ڈومیلی کے نواحی گاؤں کا رہائشی پاک فوج کا حاضرسروس صوبیدار ظفراقبال شہید نمازجنازہ آبائی گاؤں میں ادا،پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے نواحی گاؤں نگیال کے رہائشی پاک آرمی کے حاضر سروس صوبیدار ظفراقبال گزشتہ کچھ عرصہ سے بیمار تھاجس کا دماغ کا آپریشن ہوا لیکن دودن قبل ڈاکٹرز نے جواب دے دیا اور وہ دل کادورہ پڑنے سے شہید ہوگئے۔

شہید کا جسد خاکی آبائی گاؤں لایاگیا، شہید کو نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں پورے فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کردیاگیا۔نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی، کاروباری شخصیات، پاک فوج کے افسران و جوانوں سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید صوبیدار ظفراقبال کے سوگواران میں بیوہ ایک بیٹااور تین بیٹیاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close