العصر سکول سسٹم بڑاگواہ میں یوم یکجہتی کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

0

ڈومیلی: فروری یوم یکجہتی کشمیر ڈے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا، نعت خواں علی ارتضیٰ نے پیش کی، یوم کشمیرسے یکجہتی کیلئے ملک بھرکی طرح العصر سکول میں بھی کشمیری بہنوں بھائیوں ماؤں سے اظہار کیلئے تقریب منعقد کی۔

ٹیچرزنے کہا بھارت کشمیری بھائیوں پر ظلم وستم بند کرے،پاکستان بھرپور جواب دے سکتاہے اور آزادی حاصل کرسکتاہے لیکن پاکستانی عوام صبر والی جو مسلئہ کشمیر کو بات چیت سے حل کروانا چاہتی ہے ،پاکستان مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک ہر جگہ آواز بلند کرے گا اور جہدوجہدجاری رکھے گا،ہم اور پاکستان کی عوام نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر نوٹس لیکر حل کیاجائے۔

انہوں نےکہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جاریت اورکشمیری رہنماؤں کو نظربندکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔آئے روزسرچ آپریشن کے نام نوجوان کشمیربھائیوں کو شہید کیاجارہاہے خواتین بچوں بزرگوں پر ظلم کیا جارہاہے اسکو روکاجائے تاکہ کشمیری عوام سکھ کا سانس لے سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم کیاجارہاہے لیکن اقوام متحدہ خاموش ہوئی ہے، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔انکے علاوہ سکول کے بچوں میں کشمیر ڈے کے حوالے سے آگاہی دی،بچوں نے ایک کشمیر سے اظہار کیلئے ایک ٹیبلوبھی پیش کیا،آخر میں پاکستان کی سلامتی،شہداء کشمیرشہداء پاکستان کیلئے خصوصی دابھی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.