مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات، شہر کے مسائل پر گفتگو

0

پنڈدادنخان: مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر گوہر زمان وزیر سے شہر کے حالات بارے میٹنگ، شہر میں بڑھتی ہوئی گندگی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے منصوبہ ترتیب دینے کی ضرورت پر زور۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو مشترکہ طور پر تحصیل انتظامیہ کی طرف سے آگاہ کیا جائے کیونکہ ہسپتال میں عملے کی کمی کے باعث بھی نہ صرف مالی نقصان ہو رہا ہے بلکہ جانوں کا زیاں بھی ہو رہا ہے قریب ترین بڑے ہسپتال راولپنڈی جہلم سرگودھا جانے کے لئے بھی مریضوں کو تین گھنٹے درکار ہوتے ہیں اور اس دوران سیریس مریض کا وہاں تک پہنچنا بھی ایک معجزہ ہوتا ہے ۔

اس کے علاوہ علامہ اقبال پارک کے باہر نوتعمیرشدہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو چالو کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جس کے لیے ٹاون کمیٹی پنڈدادنخان فوری طور پر اقدامات کرے اور چلڈرن پارک کو فوری طور پر توجہ دے کر اسے اس قابل بنایا جائے کہ شہر کے باسی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

محکمہ مال سے متعلقہ دفاتر میں تحصیل بھر کے عوام کو کوئی سہولت میسر نہ ہے جبکہ یہاں کام متعلقہ عملہ اور افسران ہفتے میں ایک یا دو دن کے لیے دفتر بیٹھتے ہیں باقی دن آنے والے سائلین ذلیل و خوار ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ متعدد مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس کیا جائے جس میں شہر بھر کے مسائل کو ڈسکس کیا جائے اور ان کا بہتر حل نکالا جاسکے۔

انجمن تاجران کے وفد میں جنرل سیکرٹری چوہدری زبیر سرپرست چوہدری سلیم باگڑی منتخب کونسلر اقرار حسین بلا نائب صدر ریلوے روڈ عبدالجلیل لیاقت حسین غلام مصطفی مٹھو عمران نواب فرحت عباس شاہ پنجاب میڈیا کلب کے چوہدری زاہد حیات و دیگر افراد شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.