این ایچ اے نے حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کو تعریفی لیٹر اور مفاہمت کی یاداشت دی

0

جہلم: حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی روڈ سیفٹی سرگرمیوں پر قومی ادارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے لاہور میں ایک چھوٹی سی تقریب میں حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کو تعریفی لیٹر اور مفاہمت کی یاداشت دی ۔

تقریب میں جنرل منیجر نارتھ این ایچ اے مینٹینس افتخار احمد ساجد، جنرل منیجر اکاونٹس پیر بخش لنگاہ ، ڈائریکٹر سنٹرل زون طارق میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس افضال خان نے شرکت کی ۔ دستاویزات صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) توصیف بیگ نے وصول کیں ۔

اس موقع پر توصیف بیگ نے کہا کہ روڈ سیفٹی کسی بھی مہذب معاشرے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور انتہائی گھمبیر مسئلہ بھی لیکن اس کے شعور اور آگہی کی تعلیم دینے سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ سوسائٹی کی اس اہم مسئلے پر پہلے ہی موٹروے پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس سے شعور و آگہی دینے کی مفاہمت موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں ہمت اور توفیق دی کہ اس صدقہ جاریہ کے ذریعے ہم قیمتی جانیں بچا سکیں ، تاکہ شاید کسی کا پیارا انسانی غلطی سے ان سے نہ بچھڑے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.