جہلم

بیگم ڈپٹی کمشنر جہلم اور مخیر حضرات کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ، قیدیوں میں تحائف تقسیم کئے

جہلم: بیگم ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، سوشل ویلفئیر آفیسر اور دیگر مخیر حضرات نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے اندرون جیل خواتین وارڈ کا دورہ کیا اور تمام خواتین میں عید گفٹس جس میںکپڑے، چوڑیاں ، مہندی اور نقدی تقسیم کیے۔

اس موقع پر مہمانوں نے خواتین اسیران کو آئندہ زندگی میں بہتر شہری بن کر زندگی گزارنے اور جرائم سے بچنے کی تنبیہ کی۔ مہمانوں نے خواتین کے لیے جیل انتظامیہ کی طرف سے بہتر ماحول فراہم کرنے پر انتظامیہ کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر مخیر افرادکی طرف سے جیل انتظامیہ میں بھی نقدی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button