جہلمویڈیوزاہم خبریں

کورونا بحران میں متاثرین افراد کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔ سیف انور

جہلم: وزیراعظم پاکستان نے کرونا وائرس کے بحران میں متاثرین افراد کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کردیا جبکہ مستحق افراد کو امداد ان کی دہلیز پر فراہم ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے متاثرین کرونا وائرس افراد کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام تشکیل دیا ہے جس کا آغاز کردیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ فرد اس پروگرام کا حصہ بننا چاہتا ہے وہ اپنے یا کسی دوست کے موبائل سے8171پر ایک میسج کریں جس میں صرف اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر لکھے اس کے بعد اس کو میسج وصول ہوگا کہ آپ اس امداد کے اہل ہے آپ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع جہلم میں ساٹھ رجسٹریشن سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں وہاں جا کر وہ اپنے کوائف کا اندراج کروائینگے اور انشاء اللہ مستحق افراد کو ان کی امداد ان کے گھر کی دہلیز پرفراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button