سنگھوئی پبلک پارک کے کام میں سست روی پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر

0

جہلم: سنگھوئی پبلک پارک کے کام میں سست روی پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر، جلدازجلد منصوبہ کی تکمیل کا مطالبہ، معروف قدیم قصبہ سنگھوئی میں واقع جوہڑ کی اراضی پر مٹی کی بھرائی سابقہ دور حکومت میں ہوئی اس کے بعد موجودہ دور حکومت کے دور میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی دلچسپی کے باوجود ابھی تک عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سنگھوئی کے قصبہ میں پبلک پارک بنانے کے منصوبے کے آغاز سابقہ ن لیگی دور حکومت میں ہوا جس میں سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین کا بنیادی کردار تھا جو ان کی کئی کنال اراضی مٹی کی بھرائی کی گئی جس کے لیے گرانٹ سابق ن لیگی ایم پی اے چوہدری لال حسین نے دی جنرل الیکشن کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی دلچسپی کی وجہ سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے دوبارہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے منصوبہ بندی کی مگر تاحال یہ کام سست روی کا شکار رہا۔

علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس منصوبہ کی تکمیل کے لیے اپنا کردارادا کریں اور جلدازجلد اس تفریح پارک کا کام مکمل کیاجائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.