جہلم

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے جائزہ کیلئے بھر پور اور سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا اور انکی صاف و شفاف نیلامی کے احکامات بھی جاری کیے ۔

انہوں نے پیاز، ٹماٹر سمیت دیگر تمام سبزی و فروٹ کی دستیابی، کوالٹی اور ریٹس کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر میعاری سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کررہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی کا دورہ کررہے ہیں تاکہ حکومتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہم کو یقینی بنایا جا سکے ۔ حکومتی نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے جائزہ کے لیے بھر پور اور سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منڈیوں اور بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف فراہم کیا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button