واٹر سپلائی کی پائپ لائن سے غیر قانونی کنکشن کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی، اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز

0

پنڈدادنخان: نرومی ڈھن واٹر سپلائی سکیم سمیت کسی بھی واٹر سپلائی کی پائپ لائن سے ڈائریکٹ غیر قانونی کنکشن کرنے والوں کے خلاف نہ صرف پرچے درج ہوں گے بلکہ ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی نرومی ڈھن واٹر سپلائی پائپ لائن سے 89ناجائز کنکشن کاٹ دئیے گئے ہیں اگر کسی نے دوبارہ کنکشن لگانے کی کوشش کی تو سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بات اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان احمد فراز نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہی، انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور کی خصوصی ہدایت پر ناجائز واٹر کنکشنوں کی خاتمہ مہم کے سلسلے میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہوں گے جبکہ ممبران میں ڈی ایس پی پولیس ا،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اور سیکرٹری یونین کونسل شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 89ناجائز واٹر کنکشن کاٹ دئیے گئے ہیں اگر کسی بھی شخص نے چاہیے وہ سیاسی طور پر کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو دوبارہ کنکشن لگانے کی کوشش کی نہ صرف اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا بلکہ گرفتار بھی کر لیا جائے گا ہماری پوری کوشش ہوگی کہ موسم گرما میں ہر خاص و عام کو وافر مقدار پینے کا پانی میسر آسکے اور جن لوگوں نے پائپ لائنوں سے کنکشن لے کر کھیتی باڑی کر رہے ہیں یا کمرشل استعمال میں لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی فون نمبر 210503 پر اطلاع دیں ایسے عناصرکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.