جہلم

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا سستا رمضان بازار بلال ٹاؤن اور مشین محلہ جہلم کا دورہ، سٹالز کا معائنہ کیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا سستا رمضان بازار بلال ٹاؤن اور مشین محلہ کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نے سستا رمضان بازاروں کے دورے کے موقع پر وہاں مختلف سٹالزکا معائنہ کرتے ہوئے سبزیوں، پھلوں، کھجوروں اور کریانہ کی دیگر اشیاکی مقدار اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ چیکنگ کے دوران نہ صرف قیمتوں بلکہ کم قیمت میں بکنے والی چیزوں کے معیار کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے کیونکہ چیزوں کے نرخ کم کر کے معیار گرا دینا عوام کے لئے فائدہ نہیں بلکہ نقصان کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز ایسے ڈیلرز کے خلاف شکایت کریں جو انہیں چینی مقررہ نرخوں پر نہیں دے رہے یا چینی کی قلت کا بہانہ کر رہے ہیں کیونکہ حکو مت کی جانب سے ڈیلرز کو مطلوبہ مقدار میں چینی فراہم کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت ماہ رمضان المبارک میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں جہاں سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کے ذریعے عوام کو سبسڈی پر معیاری روز مرہ اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے وہاں اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button