جہلم کے پوش علاقے آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم

0

جہلم: جہلم کے پوش علاقے آج کے ترقی یافتہ دور میں بنیادی سہولتوں سے محروم ، شہری بیزار ، وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے پوش علاقوں نئی آبادی محلہ کریم پورہ، مجاہد آباد، قیصر آباد ، رشیدآباد، مخدوم آباد سمیت شہر کی دیگر آبادیاں سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔

اہلیان علاقہ نئی آبادی محلہ کریم پورہ، مجاہد آباد، قیصر آباد ، رشیدآباد، مخدوم آبادمیں ابھی تک سوئی گیس کی پائپ لائن نہیں بچھائی گئی جبکہ چند گز کے فاصلے پر سوئی گیس موجود ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو دور جدید میں بھی لکڑ یاں جلا کر کھانا پکانا پڑتا ہے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو خواتین زہریلے دھوئیں سے دمے اور سانس کے موذی امراض میں مبتلا ہو رہی ہیں ۔

اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزیر پٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ علاقوں میں سوئی گیس کے کنکشن فراہم نہ کرناعوام کش پالیسیوں کی نشانی ہے ، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں شہر سے ملحقہ آبادیوں کے رہائشی پتھر کے زمانے کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں ۔

اہلیان علاقہ نے کہا کہ آمدہ انتخابات کے موقع پرجانچ پڑتال کے بعد نمائندوں کو منتخب کریں گے جن نمائندوں میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں ہوگی انہیں قریب بھی نہیں پھٹکنے دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.