پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
جہلم

عید کی آمد؛ مٹھائی، پھینیاں اور کیک کی طلب میں اضافہ، شہریوں کی تیاریاں عروج پر

جہلم: عید کی آمد،شہریوں کی تیاریاں عروج پر ،میٹھی عید پر مٹھائی، پھینیاں اور کیک کی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر و مضافاتی علاقوں میں قائم بیکریوں و مٹھائی کی دکانوں میں مٹھائی، پھینیاں اور عید کیک کے خصوصی آرڈر بک کروائے جا رہے ہیں جبکہ سویٹ شاپس کے مالکان نے بھی سپلائی میں اضافہ کر دیا ہے۔

شہریوں کو کہنا تھا کہ عید الفطر کو میٹھی عید کہتے ہیں اور اس موقع پر میٹھا نہ ہوتو عید پھیکی گزرتی ہے عید کے موقع پر بالخصوص پھینیاں اور عید کیکس کی زیادہ خریداری کی جارہی ہے اور یہ دو چیزیں عید پر سب سے زیادہ خریدی جاتی ہیں۔اس حوالے سے سویٹس شاپس کے مالکان نے بھی آرڈر بک کرنے شروع کر رکھے ہیں ۔

دریں اثناء عید کا دن قریب آتے ہی شہر کی مارکیٹیں جگمگا اٹھیں۔تمام مارکیٹوں اور بازاروں میں شہریوں کا بے پناہ رش،تل دھر نے کی جگہ موجود نہیں ،شہری عید الفطر کے دن سجنے سنورے اور خوبصورت دکھائی دینے کیلئے خریداری کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close