پنڈدادنخان

آئی سی آئی کھیوڑہ کی جانب سے تحصیل پنڈدادنخان میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

پنڈدادنخان: آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ کی جانب سے پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میں 7ہزار پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کی جانب سے حکومت پاکستان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان کے شانہ بشانہ شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ آفیسر جہلم اظہارالحق نے بھی شرکت کرتے ہوئے پودا لگایا آئی سی آئی سوڈا ایش کی جانب سے پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں کمپنی ایریا سمیت سرکاری دفاتر ،سکول اور ہسپتالوں میں 7ہزار پودے لگائے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button