جہلماہم خبریں

جہلم پولیس نے یوم عاشورہ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے، ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

جہلم: پولیس نے عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے، یوم عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں750پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے، اس کے علاوہ ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکاڈ ، ریسکیو1122،کاونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار ڈیو ٹی سر انجام دیں گئے جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ نصب کیے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او جہلم ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے محرم الحرام کے سلسلہ میں مختلف امام بارگاہوں،مجالس اور جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلوس میں داخل ہونے والے اشخاص کی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹراور مقامی رضاکاروں کے ذریعے چیکنگ و تلاشی لی جائے گی ۔حساس مقامات پر جلوس کی طرف آنے والے راستوں ،گلیوں کو سکیورٹی کے پیش نظر خار دار تارلگا کر بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹیںقائم کی گئیں ہیں جن کے مقصد ہر آنے والی مشکوک گاڑی اور افراد کی چیکنگ کرنا ہے جن اشخاص کا ضلع جہلم میں داخلی ممنوع ہے تو اس حکم پر سختی سے عمل درآ مد کیا جائے گا۔ کسی مشکوک شخص یا شے کے بارے میں ریسکیو15، پولیس کنٹرول روم نمبر05449270057 اور پولیس ایکسچینج نمبر 05449270058/60 پر اطلاع دیں جو اس مقصد کے لیے 24گھنٹے مصروف عمل ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے محرم الحرام کے سلسلے میں رات کے وقت امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو خود چیک کیا اور اس سلسلہ میں انہوں نے امام بارگاہ سول لائن،امام بارگاہ ٹاہلیانوالہ اور امام بارگاہ چک عبدالخالق میں جاری مجالس اور جلوس کے سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button