تحریک نفا ذ فقہ جعفریہ دینہ کے زیر اہتمام ہڈالہ سیداں میں یوم تجدید عہد کی محفل کا انعقاد

0

دینہ:قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی سرکار کی قیادت کے 35سال پورے ہونے پر تحریک نفا ذ فقہ جعفریہ تحصیل دینہ ضلع جہلم کے زیر اہتمام ہڈالہ سیداں دینہ امام بارگاہ میں یوم تجدید عہد کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میں ٹی این ایف جے کے دیرینہ کارکن اورجنرل سیکرٹری اسیر فقہ جعفریہ سید اخلاق حسین نقوی نے تحریک کا سفر 1985 سے2019تک کے حالات اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آقائے موسوی کی لازوال خدمات کا جائزہ مختصراََ پیش کیا۔

حاضرین محفل سے عہد لیا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مطالبات کے حصول اور مرکزی اصولوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے ہر فرمان پر آخری سانس تک کاربند رہیں گے اور ٹی این ایف جے کی کامیابی کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک نچھاورکرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

جشن سے سید تصور نقوی صدر ٹی این ایف جے تحصیل دینہ مولانا سید اوصاف نقوی سید کامران نقوی سید ادیب مرتضی ،سید علی عابد ،اور مختار فورس کے ضلعی کمانڈر سید شہباز زیدی نے بھی خطاب کیا دوران خطابات فضاء جب تک سورج چاند رہے گا موسوی تیرا نام رہے گا ،حامد علی سن لو ہم تمہاری فوج ہیں ،یا ثارۃ الحسین ؑ لبیک یا حسین ؑکے نعروں سے گونجتی رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.