جہلم

موٹروے پولیس کا جی ٹی روڈ پرتیز ہیڈ لائٹس کے خاتمہ کی مہم کا آغاز، 500 سے زائد ڈرائیورز کو جرمانے

جہلم:‌ موٹروے پولیس کے ڈی آئی جی وصال فخر سلطان راجہ اور سیکٹر کمانڈر احمد جواد شاہ کی ہدایت پر بیٹ کمانڈر چوہدری علی عابد رضوان کے زیرِ نگرانی نیشنل ہائی وے پر ہائی بیم لائٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ان لائٹس کا استعمال غیر قانونی ہونے کے ساتھ ساتھ دوسری گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے دشواری کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجہ میں اکثر و بیشتر حادثات بھی پیش آتے ہیں

اس صورتحال کے پیش نظر ایڈمن آفیسر اجمل خان بلوچ اور اپریشنل آفیسر طاہر شہزاد کی زیرِ نگرانی موٹروے پولیس سرائے عالمگیر نے 500 سے زائد گاڑیوں پر لگی ہوئی تیز ہیڈلائٹس اتروا کر قبضہ میں لینے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے۔

اس موقع پر بیٹ کمانڈر چوہدری علی عابد رضوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام اور مسافر حضرات دورانِ سفر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر اپنی اور دیگر لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ میڈیا موٹروے پولیس کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے میں قلیدی کردار ادا کر رہا ہے جس کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں اور مزید تعاون کی امید رکھنا ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button