جہلم

رمضان المبارک کا بابرکت و مقدس مہینہ اپنی تمام تر رحمتیں اور برکتیں نچھاور کر کے رخصت ہونے کو تیار

جہلم: رمضان المبارک کا با برکت و مقدس مہینہ اپنی تمام تر رحمتیں اور برکتیں نچھاور کر کے رخصت ہونے کو تیار ، گزرتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری لمحات بھی ہم سے رخصت ہو جائیں گے اور ماہِ رمضان ہم سے جدا ہو جائے گا۔

رمضان المبارک کا با برکت مہینہ تو ہر سال آتا ہے اور آتا رہے گا مگر ہم میں سے بیشتر افراد شاید اس ماہ مبارکہ کی رحمتوں ، برکتوں کو حاصل نہ کر سکیں۔ اللہ عزوجل بہتر جانتا ہے اگلا رمضان ہمیں اپنا فیض لوٹنے کا موقع دے گا یا نہیں۔ نہ جانے ہم اس کی رحمتیں اور برکتیں دوبارہ سمیٹ پائیں گے یا نہیں۔

کتنے ہی لوگ ایسے تھے جو بیماری میں مبتلا تھے اور انہوں نے پچھلے سال بیماری کے باوجود روزے اس لئے رکھے کہ نہ معلوم ہم اگلے سال ہوں گے یا نہیں۔ اور ایسا ہی ہوا کہ انہوں نے اس جہاں کو الوداع کہہ دیا اور انہیں ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے قبر وں میں دفن کر دیا۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔

کتنے لوگ ایسے بھی تھے جو گزشتہ رمضان میں ہماری نظروں کے سامنے تھے اور ہمارے شہر اور محلے میں اپنی زندگی کے شب و روز کو بسر کر رہے تھے اب ان کو ہماری نظروں اوجھل ہوئے کئی ماہ گزر گئے۔ اب ان کی منزلوں اور ہماری منزلوں کے درمیان کوئی واسطہ نہیں، مگر افسوس صد افسوس ہم نے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ یوں ہی گزرنے دیا۔

ہم یہ سمجھ ہی نہ پائے کہ یہ مقدس لمحے گزر گئے تو ہاتھ نہ آئیں گے۔ بے عملوں کی زنجیروں سے خود کو رہا نہ کر پائے۔ اور کئی خوش نصیبوں نے اِسی مہینے اچھے اعمال کے بیج اپنی زندگی کے معاملات میں ایسے بوئے کہ اس سے وہ آئندہ سال بھی اور پوری عمر مستفید ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button