پڑی درویزہ

محکمہ تعلیم کے کلرک مناظر حسین بٹ کے چچا زاد بھائی صوبیدار (ر) خالد حسین بٹ انتقال کر گئے

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ ٹبی سیداں کے رہائشی محکمہ تعلیم کے کلرک مناظر حسین بٹ کے چچا زادبھائی صوبیدار (ر) خالدحسین بٹ اچانک حرکت قلب بند ہونے کے نتیجہ میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کی عمر 65سال بتائی گئی، مرحو م کے پسماندگان میں بیوہ 3بیٹے اور 2بیٹیاں شامل ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ کی امامت ممتاز عالم دین خالد اقبال نقشبندی نے کی۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار ، نائب صدر سید امجد علی بخاری اور مقامی صحافی عوامی کمپیوٹر اینڈ فوٹو سٹیٹ سنٹر پڑی درویزہ کے پروپرائٹر پروفیسر افتخار محمود بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button