جہلم

عید الفطر کے موقع پر غریب لوگوں کا مکمل خیال رکھا جائے۔ صفدر سیٹھی

جہلم: معروف سماجی و کارروباری شخصیت صفدر سیٹھی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں برداشت صبر اخوت اور رواداری کا درس د تیا ہے۔عید الفطر کے موقع پر غریب لوگوں کا مکمل خیال رکھا جائے۔روزے دار فطرانہ عید سے پہلے ادا کر کے غریبوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہ جہلم شہر بڑا تجارتی مرکز ہے۔ضلع جہلم کے دیگرعلاقوں سے لوگ یہاں خریداری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔حکومت کارروبار ی افراد کو تحفظ کے ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کرے ،رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں تاجر برادری روزے داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے کر خداوند کریم کی خوشنودی حاصل کرے۔اس مقدس ماہ میں کم منافع کما کر اپنی آخرت سنواریں۔

انہوں نے کہا کہ جہلم شہر میں فلاحی ، رفاعی ادارے قائم ہیں ہمیں چاہیے کہ ان اداروں میں موجود لاوارث بے سہارا افراد کی کفالت کریں جس کو اپنا فرض سمجھ کر پورا کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button