جہلماہم خبریں

وفاقی وزیر ریلوے کی جہلم ریلوے اسٹیشن آمد، شہریوں کا شیخ رشید کے خلاف احتجاج، نعرے بازی

جہلم: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جہلم ریلوے سٹیشن آمد،ریلوے اسٹیشن جہلم کو ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان ، شہریوں کا شیخ رشید کے رویہ کے خلاف احتجاج، نعرے بازی۔ حکومت ریلوے کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، شیخ رشید کی راولپنڈی سے بذریعہ ٹرین جہلم ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو۔

جہلم ریلوے اسٹیشن پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مختصر دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جدید ریلوے کے سفر کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور بذریعہ ٹرین میرا یہ سفر درحقیقت ریلوے کے لوکل روٹ پر مسائل کو جاننا چاہتا ہوں تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو کے ساتھ ساتھ سیفٹی کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایم ایل ون کو امریکہ کی جانب سے بند کرنے کا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

شیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن جہلم کے لئے ڈیڑھ کروٹ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا سارا ٹریک آنے والے سال میں ڈبل بنے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد راولپنڈی سے سرگودھا جنکشن کی انسپکشن کے لیے خصوصی ٹرین سے نکلے ہیں جب جہلم ریلوے سٹیشن پہنچے تو یہاں پر استقبال کے لیے سینکڑوں لوگ صبح سے جمع تھے لیکن شیخ رشید ٹرین سے نیچے نہیں آئے اور چند سیکنڈ کھڑے ہو کر تقریر کر کے واپس چلے گئے۔

شیخ رشید احمد کے اس رویہ کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن جہلم پر آنے والے لوگ سراپا احتجاج بن گئے۔ لوگوں نے کہا کہ ہم لوگ صبح سے ریلوے اسٹیشن جہلم پر آئے ہیں، سخت سردی اور بارش کے باوجود ہم لوگ استقبال کے لیے پہنچے ہیں ہماری انہوں نے کوئی بات نہیں سنی اور ہم سے ملنا گوارا نہیں کیا۔

لوگوں نے پلیٹ فارم پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نعرے بازی بھی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close