جہلم

جہلم شہر کے نواح میں قائم ہونے والی بھکاری خیمہ بستیاں مکینوں کے لئے وبال جان بن گئیں

جہلم: شہر کے نواح میں قائم ہونے والی بھکاری خیمہ بستیاں مکینوں کے لئے وبال جان ، پیشہ ور منگتوں کی یلغار سے شہری سخت ذہنی ازیت کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں درجنوں بھکاری خیمہ بستیاں آباد ہونے سے بھکاریوں کی فوج نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، بھیک مانگنے والوں میں بچوں سمیت ہر عمر کے مرد و خواتین شامل ہیں جو طلوع آفتاب کے وقت ٹولیوں کی صورت میں شہر کا رخ کرتے ہیں۔

یہ بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ بھکاری حضرات منشیات کے گھناؤنے دھندہ میں بھی ملوث ہیں جو کہ نوجوانوں کو نشے کا عادی بناتے ہوئے ہنستے بستے گھرانوں کا سکھ چین بربادکرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، بھکاری خواتین جسم فروشی کے دھندے کو بھی پھیلانے کا موجب بن رہی ہیں۔

شہری اور عوامی حلقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر بھکاری خیمہ بستیوں کے مکینوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کا مطالبہ کیاہے کہ تاکہ چوری چکاری سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button