جہلم

جہلم کے مختلف علاقوں میں جوئے کا دھندہ جدید طریقے سے جاری، پولیس خاموش تماشائی

جہلم: تھانہ سٹی کے علاقوں میں جو ئے کا دھندہ جدید طریقے سے جاری و ساری، شہر کے بیسیوں گھرانے اجڑ گئے، شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین کا آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم تھانہ سٹی کے علاقوں میں دیدہ دلیری کے ساتھ جوئے کا مکروہ دھندہ جاری ہے ، جہاں جواری دن کے اجالے میں جوئے کی محفلیں سجاکر ہزاروں لاکھوں کا جواء کھیلتے ہیں ، قابل ِ ذکر امر یہ ہے کہ اندرون شہر کے گنجان آباد علاقوں میں جواء کروانے والے بااثر افراد نے متعلقہ پولیس کے ساتھ معاملات طے کر رکھے ہیں جس کیوجہ سے بیسیوں گھرانے اجڑ چکے ہیں۔

شہر یوں نے اندرون شہر کے علاقوں باغ محلہ ، مشین محلہ، قبرستان چوک سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والے جوئے پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل ڈی پی او جہلم کے دفتر میں تحریری طور پر بھی آگاہ کر چکے ہیں لیکن پولیس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

جہلم کی شہری ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے اور جوئے کے اڈے فراہم کرنے والے بااثر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button