جہلم

جہلم کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہانزیب اعوان

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان کی خصوصی ہدایت پر جہلم شہر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسی ضمن میں اتوار کو صبح 8 سے شام 6 بجے تک جادہ چوک تا سگرٹ فیکٹری جی ٹی روڈ پر صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ اگلے مرحلے میں اس مہم کے تحت جی ٹی روڈ پر شجری کاری کے ساتھ ساتھ اندرون شہر کی صفائی ستھرائی اور شجرکاری یقینی بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سٹاف آفیسر طیب علوی اور کئیر ٹیکر این جی او سے نمائندہ اسفندیار کی سربراہی میں محکمہ جنگلات، محکمہ زراعت، نیشنل ہائی وے ، محکمہ مال ، میونسپل کمیٹی اور کیئر ٹیکر این جی او کے 90 سے زائد اہلکاران نے باہمی تعاون سے 10 گھنٹے کے طویل وقت میں راٹھیاں تا جادہ چوک کی صفائی ستھرائی مہم کو کامیاب بنایا ہے۔ گرین جہلم کلین جہلم کے خصوصی اجلاس میں ٹیم نے جی ٹی روڈ پر صفائی سے قبل اور بعد کی تصویروں کی جھلکیاں دکھا کر ممبران سے زبردست داد وصول کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان کا کہنا تھا کہ یہ مہم اب جاری رہی گی اور اسکا پیمانہ مزید بڑھا کر سول لائینز روڈ سمیت شہر کی تمام سڑکوں اور پارکوں کی صفائی ستھرائی کی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد محمود ٹیپو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈائریکٹر محمد جاوید، پی ٹی سی سے اطہر سلطان، طیب علوی، اسفندیار، فرحت ضیاء کمال اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button