یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی کی طرف سے 50 مستحق خاندانوں میں عید پیکج تقسیم مکمل

0

ڈومیلی: یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی کی طرف سے داخلی دانی کے گاؤں پنیالہ میں50بیوہ اور مستحق خاندانوں میں عید پیکج تقسیم کیا گیا، تمام خاندانوں کو راشن کیساتھ نقدی عید بھی تقسیم کی گئی، راشن میں چاول ، گھی، آئل، چینی، آلوپیاز، دودھ آٹا سمیت دیگر چیزیں شامل تھیں۔
50خاندانوں کا راشن یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی نے اپنی طرف سے دیا،تمام خاندانوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد دیا گیا،اس موقع پر تمام خاندانوں میں یوتھ ویلفیئر اور دیگرتعاون کرنے والے لوگوں کیلئے خصوصی دعائیں کی ،بانی یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی محمدرمضان نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جن کی مدد تعاو ن سے یہ عیدپیکج غریب بیوہ مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا،اور یوتھ کی پوری ٹیم کا بھی دل سے شکریہ جنہوں نے دن رات محنت کی تمام چیزوں کو سہی طرف لیا اور تقسیم کیا۔
رمضان شروع ہوتے ہی 150خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیاگیااب عیدپیکج 50بیوہ اور مستحق خاندانوں میں پیکج تقسیم کریں گے،اللہ پاک ہمارے اس نیک کام میں برکت فرمائے اور ہمیں مزیدحوصلہ دے،میں تمام پاکستان اور بیرون ممالک میں مقیم مخیر حضرات ہمارا تعاون کریں تاکہ علاقہ ڈومیلی میں غربت کاخاتمہ ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.