دینہاہم خبریں

دینہ کے گاؤں کرلہ میں 26 سالہ نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی

دینہ: دکان پر بچی کو کیوں چھیڑا، ماں باپ کے ڈاٹنے پر 26 سالہ نوجوان نے پستول سے خودکشی کر لی، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی گاؤں کرلہ شریف میں 26سالہ نوجوان عدنان معروف ولد صوبیدار محمد معروف نے اپنی کریانہ کی شاپ پر سودا سلف لے کرآنے والی ایک10سالہ بچی کومبینہ طور پر چھیرا تو بچی نے تمام صورت حال سے اپنی والدہ کو آگاہ کر دیا۔

10 سالہ بچی کی والدہ نے نوجوان عدنان کے گھر جا کر اس کے والدین کو شکایت لگا دی۔

ماں باپ کے ڈانٹنے پر نوجوان عدنان نے دل برداشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کر لیا اور والد کی ریفل سے اپنے سر پر فائر کر کے خود کشی کر لی۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ منگلا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button