کھیوڑہ پی ایم ڈی سی پراجیکٹ منیجر عدنان اقبال حسن کا اسلام آباد ٹرانسفر، تنویر اشرف کھیوڑہ میں تعینات

0

کھیوڑہ: کھیوڑہ پی ایم ڈی سی پراجیکٹ منیجر عدنان اقبال حسن کو ڈی جی ایم پلاننگ اینڈ کوآرڈینشن بنا کر ہیڈ آفس اسلام آباد ٹرانسفر کر دیا اور تنویر اشرف رانا کو کھیوڑہ پی ایم ڈی سی پر اجیکٹ منیجر تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدنان اقبال حسن کھیوڑہ پی ایم ڈی سی پراجیکٹ پر بطور منیجر ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے، عدنان اقبال حسن کو ڈی جی ایم پلاننگ اینڈ کوآرڈینشن بنا کر اسلام آباد ہیڈ آفس تعینات کر دیا گیا اور حیدر آباد پی ایم ڈی سی پراجیکٹ سے تنویر اشرف رانا کھیوڑہ پی ایم ڈی سی پراجیکٹ منیجر تعینات کر دیا۔

پی ایم ڈی سی ور کر یونین اور پی ایم ڈی سی مائینر یونین نے تنویر اشرف راناپراجیکٹ منیجر کا کھیوڑہ پی ایم ڈی سی پراجیکٹ پر تعیناتی پر ویلکم کیا اور امید کی کہ پی ایم ڈی سی پراجیکٹ ان کی سربراہی میں ایک منافع بخش ادارہ بنے گا اور ورکروں اور مائینروں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.