پنڈدادنخاناہم خبریں

وزیراعظم نے جلالپور نہر کا سنگ بنیاد رکھ کر پنڈدادنخان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ میں لیڈر شپ کی جنگ شروع ہوگئی، ہر کوئی وزیر اعظم کے عہدے کا خواہش مند ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جلالپور تا خوشاب نہر کا افتتاح کر کے پنڈدادنخان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا اور بہت جلد موٹروے سے جہلم تک ڈیول کیرج سڑک کا ٹینڈر بھی ہو جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد علاقہ تھل اور جالپ میں گرلز اور بوائز کالج کی تعمیر کے کام کا آغاز بھی ہو جائے گا اور جویونین کونسل رہ گئی ہیں وہ بھی نہر کے پانی سے مستفید ہوں گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم تھانہ کچہری کی سیاست کو ہمیشہ ختم کے لیے ختم کردیں گے، انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جن لوگوں کو علاقہ کی ترقی پسند نہیں وہ راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، ایسے لو گ علاقہ کے دشمن ہیں اور انشااللہ ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہمارے خاندان نے ہی ضلع جہلم کی ترقی کے لیے ریکارڈ کام کروائے ہیں اور اب بھی کریں گے، ضلع جہلم کے جن علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت نہیں وہاں پر جلد سوئی گیس فراہم کی جائے گی۔ عوام کو پانی صحت تعلیم وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات فراہم کریں گے، انفرادی کاموں کی بجائے اجتماعی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ضلع جہلم کے عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے شدید سردی کے باوجود بھی بڑی تعداد میں شامل ہوکر ہماری توقعات سے زیادہ اپنے قائد عمران خان کا والہانہ استقبال کیا ۔ 2023میں بھی کارکردگی کی بنا پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی ہوگی 30سال سے ضلع کو یرغمال بنانے والے چہرے نظر نہیں آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button