جماعت پنجم اور ہشتم کے بورڈکے سالانہ پیپرز کیلئے بڑاگواہ، پدھری،گترنگیال میں امتحانی سنٹر قائم

0

ڈومیلی: ضلع بھر کی طرح ڈومیلی گردونواح میں بھی چار فروری سے جماعت پنجم اور ہشتم کے بورڈکے سالانہ پیپرز ہونے جارہے ہیں،جماعت پنجم کیلئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ ،ہائی سکول گتر،ہائی سکول ککرالہ ،ہائی سکول پدھری ،ہائی سکول ججیال ،ہائی سکول نگیال میں امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

جماعت ہشتم کے سولہ فروری سے شروع ہوں گے ،جبکہ انکے لئے ہائی سکول بڑاگواہ،ہائی سکول پدھری، ہائی سکول گتر ،ہائی سکول ججیال میں امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، سالانہ پیپرز کیلئے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگ گئی ہیں، تمام بچوں اور بچیوں کو رول نمبرزسلپ جاری کردی گئی ہیں، تمام سنٹرز میں ہر قسم کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

نقل کی روک تھام کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، بڑاگواہ سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں،بڑاگواہ امتحانی سنٹرز میں جماعت پنجم کے 188 جبکہ ہشتم 147 بچے بچیاں پیپرز دیں گی،ککرالہ سنٹر میں جماعت پنجم کے 62 بچے اور 50 بچیاں پیپرز دیں گی،گترسنٹرمیں132جبکہ ججیال سنٹرمیں پنجم کے تقریبا 350 اور ہشتم کے 300کے قریب طلبہ و طلبات پیپرز دیں گے۔

ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ حافظ جمیل آصف نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس بڑاگواہ سنٹر میں جماعت پنجم اور ہشتم کے بورڈ کے سالانہ پیپرز کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں،اس بار نقل کی روک تھام کیلئے سخت انتظام کئے گئے ہیں ،صفائی ستھرائی اور بچوں کیلئے کرسیوں ٹیبلوں کی ایڈجسٹمنٹ بھی کردی گئی ہے تاکہ آنے والے بچوں اور سٹاف کو کوئی مشکلات نہ ہوں ،اس بار کوئی نقل کا واقع پیش نہیں آنے دیں گے،اور پتا چلے گا کہ کسی نے امتحان لیا، اور امید ہے تمام اساتذہ نے اچھی محنت کی ہے اور بچے اچھا رزلٹ دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.