جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 3ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد

جہلم: سید مصطفٰی تنویر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر جہلم پولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سےناجائز اسلحہ، 120گرام چرس اور 5کپی دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے نعیم اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم امجد علی ولد حیات خان قوم سواتی ساکن بغہ خورد بابو خیل ڈاکخانہ بغہ مانسہرہ سے 5کپی دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ چوٹالہ صداقت علی ٹی/اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد یونس ولد محمد دین قوم مہاجر سکنہ بگھیانہ کلاں ڈاکخانہ خاص تحصیل پتو کی ضلع قصور خال جنگورڑیالہ سے 120گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ کے سرور مہدی اے ایس آئی نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر124/18بجرم457/380ت پ تھانہ چوٹالہ میں برریمانڈ جسمانی ملزم شہباز خالد ولد خالد محمود قوم ملک سکنہ رجروڑ ڈاکخانہ چکری تحصیل و ضلع جہلم سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button