جہلم

پروفیسر عبدالرزاق چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، سید مشاہد علی، پیر امجد

جہلم: پروفیسر عبدالرزاق چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں ان کی وفات بلاشبہ ان کی پرہیزگاری کاثبوت ہے۔
یہ بات صدر وبانی تنظیم بزم درود حبیب ﷺ سید مشاہد علی شاہ ، پیر امجد علی اور دیگر ممبران نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم انتہائی شاندار شخصیت مالک اور حلیم طبع تھے ان کے اخلاق کے باعث لوگ کی بے انتہا عزت کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بزم درود حبیب ﷺ کے پلیٹ فارم پر انہوں نے درود پاک کی مجالس میں بھر پور حصہ لیتے اور تعاون بھی کرتے ، بزم درود حبیب ﷺ کی جانب سے تمام ممبران کو ان کی وفات پر گہرا دکھ پہنچا ہے ہم ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button