پنڈدادنخان

چند سیاستدان ناسمجھی کی بناء پر اپنے ہی ملک کو کھوکھلا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ حکیم لطف اللہ ملک

پنڈدادنخان: پاکستانی قوم کو اپنی ہی فوج کے خلاف بھڑکایا جارہا ہے اگر یہ سلسلہ اسی طرح ہی چلتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب ہمارا ازلی دشمن بھارت کی خواہش کو پورا کرنے میں ہمارا اپنا کردار ہوگا ہمارے بعض سیاستدان اور لیڈرز ناسمجھی کی بناء پر اپنے ہی ملک کو کھوکھلا کرنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ دنیا کی پانچ خفیہ طاقتور ایجنسیاں اللہ نہ کرے پاکستان کو تباہ کرنے پر تولی ہوئی ہیں جن کی قیادت بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کر رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ ملک نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جس دو قومی نظریے کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے جانوں کی قربانیاں دے کر وقت عزیز پاکستان وجود عمل میں آیا تھا اس دو قومی نظریے کی آڑ میں مشرقی پاکستان کے مسلمانوں کو ورغلا کر ملک کو دولخت کر دیا گیا آج ملکی حالات 70 کی دہائی سے زیادہ خطرناک ہیں اور ہم اپنی حکومتیں اور اقتدار بچانے اور مال کمانے کے چکر سے باہر نہیں آرہے پھر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں اپنی جگہ اور انتہا پسند لوگ اپنی جگہ سرگرم عمل ہوگئے ہیں یہ بہت ہی خطرناک صورتحال ہے اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اتنا گھناؤنا کھیل سمجھ سے بالا تر ہے دوسری طرف بھارتی ”را” ایجنسی کو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے اور امن و امان کو خراب کرنے کے لیے چالیس ارب ڈالر دئیے گئے ہیں بھارت نے ہمارے ملک کو پہلے دو حصوں میں تقسیم کیا ہے اب وہ بدبخت چھ حصے کرنے کی بات کر رہا ہے ہمیں کب غیرت آئے گی ہم کب ہوش کے ناخن لیں گے قوم آنکھیں کھولے اور پاک فوج کا ساتھ دے پاکستان ہے تو ہم ہیں ہمارا وجود اور نام پاکستان کی بقاء کے ساتھ وابستہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button