احترام رمضان آرڈیننس کے تحت خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمہ درج

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر اے سی جہلم محمد فیضان احمد نے شہر جہلم اور جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلز کا اچانک دورہ کیا اور احترام رمضان آرڈیننس کے تحت خلاف ورزی کرنے والے شیراز ہوٹل واقع جی ٹی روڈ جہلم کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا۔

تفصیلات کے مطابق شیراز ہوٹل کے مالکان احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کر رہے تھے اور دن کے وقت لوگوں کے لئے ہوٹل میں کھانا کھلایا جا رہا تھا ، اے سی جہلم اور پولیس کے پہنچے پر موقع سے ملزم فرار ہو گئے جبکہ اے سی فیضان احمد نے کارروائی مکمل کر تے ہوئے مقدمہ کا اندراج کروایا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے اس با برکت ماہ میں تمام ہوٹلز ضلع جہلم میں ہر گز خلاف ورزی نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کی تقدس کے پیش نظر افطاری سے قبل کھانے پینے کی تمام اشیاء کی دوکانیں بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے تمام ہوٹل مالکان کو رمضان کا تقدس قائم رکھنے کی ہدایات جاری کیں ہیں اور جہلم میں ہوٹلز کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کے لئے خصوصی شکایات سیل قیام کیا جا چکا ہے ، افطاری سے قبل کھانے پینے کی تمام اشیاء کی فروحت بارے شکایات کے لئے 05449270081 پر فون کر کے شکائیت درج کروائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دفتر اسسٹنٹ کمشنر جہلم سے رابطہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.