پنڈدادنخان میں دلچسپ کبڈی میچ کا انعقاد، پنڈدانخان نے سرگودھا کو پچھاڑ دیا

0

پنڈدادنخان: دلچسپ کبڈی میچ، سرگودھا بمقابلہ پنڈدادنخان نے16-20چار پوائنٹ کی برتری سے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق زیر انتظام ملک اویس محمود ،ملک عنصربجلی نے استاد شیر محمد عرف (شیر پنجاب )،راجہ مدثر میموریل کوٹلہ شاہ کبیر میں کھیلا جانے والا دلچسپ کبڈی میچ چار پوائنٹ کی برتری سے پنڈدادنخان نے جیت اپنے نام کر لی۔

مہمان خصوصی ملک شیر محمد عرف شیرا ٹھوٹھا تھے میچ کے دوران کبڈی کے شوقین ہزاروں تماشائیوں نے اپنے اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کو کھل کر داد اور انعامات سے نوازا۔

کبڈی میچ میں مین آف دی میچ اویس جھلو قرار دیے گئے اور تمام کھلاڑیوں کو اچھی گیم کا مظاہر ہ کرنے پر سام سنگ موبائل فرنچائز کی طرف سے سام سنگ موبائل بطور انعام دیے گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.