بلاول بھٹو زرداری جلد ہی جہلم کا دورہ کریں گے۔ چوہدری تسنیم ناصر

پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل پنڈدادنخان میں اسی ماہ تنظیم سازی شروع کریگی۔ ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جہلم

0

جلالپورشریف: پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل پنڈدادنخان میں اسی ماہ تنظیم سازی شروع کریگی، پیپلزپارٹی نے جہلم میں سابقہ ممبران کی تنظیمی ذمہ داریاں اور عہدے معطل کردیئے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھی فی الفور روک دیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم چوہدری تسنیم ناصرنے جلالپورشریف میں جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آصف زمان ڈار کوارڈینیٹر ڈسٹرکٹ جہلم ،رخسانہ کوثر ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ خواتین ونگ جہلم اوراشتیاق پال سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلزپارٹی جہلم موجود تھے۔ جلالپورشریف میں ڈاکٹر طارق محمود اور عمران حیدر ببلی کی طرف سے مہمان گرامی کا شاندار استقبال کیا گیا۔

چوہدری تسنیم ناصرنے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دوبارہ چلانے سے پہلے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو جلد علاقہ کا سروے کرکے اور علاقہ میں موجود ہمارے پیپلزپارٹی کے نمائندوں سے ملاقات کرکے دوبارہ حق دار غریب لوگوں اور یتیم بچوں اور بیواوًں معزروں کے متعلق معلومات اکٹھی کرکے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد کے کارڈ ہم جاری کریں گے کیو نکہ سابقہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مسلم لیگ (ن) نے ہائی جیک کرکے اپنے ہی لوگوں کو یتیم اور غریب بنا کر اپنے ہی گھروں میں بندربانٹ شروع کی ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوں زرداری جہلم کی عوام کیلئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنے پرانے کارکنوں کی حد سے زیادہ قدر کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری جلد ہی جہلم کے عوام سے ملاقات کیلئے علاقہ جہلم کا دورہ بھی کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.