سوہاوہ

عید پر لاک ڈاؤن کا ڈر، خواتین نے اہم قدم اٹھا لیا

سب ہی جانتے ہیں، عیدالفطر پہ خواتین کی سج دھج دیدنی ہو تی ہے، بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے اور خو ب سجتے سنورتے ہیں کیونکہ بڑی عید کی طرح بکروں،چھتروں وغیرہ کی قربانی جو نہیں دینی ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر پر سب کی خاص طور پر خواتین کی زیادہ توجہ کپڑوں اور سج دھج کی طرف ہوتی ہے۔اب بھی عید کی آمد میں کئی دن ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے خدشے پر خواتین نے ابھی سے سیلونز کا رخ کرلیا۔

زیادہ تر خواتین کا کہنا ہے کہ جلدی اس لیے کررہی ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عید کا میک اپ لاک ڈاؤن کی نذر نہ ہوجائے۔کورونا کے باعث عید پر ممکنہ لاک ڈاؤن کا ڈر ہے، جو خواتین کو چاند رات سے بہت پہلے سیلونز کی طرف کھینچ لایا۔ بڑی تعداد میں خواتین اسکن اور بالوں کی آرائش کے لئے سیلونز آنے لگی ہیں۔

سیلون میں خواتین ہیئر کلر، پروٹین ٹریٹمنٹ، فیشل، مینی پیڈی کیور اور دیگر کام کروارہی ہیں۔خواتین کا کہنا ہے کہ رمضان کا آخری عشر ہ شروع ہوتے ہی انہوں نے بناؤ سنگھار شروع کردیا ہے، ان حالات میں چاند رات کا انتظار نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button