سوہاوہ

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ دی لس کی سال 2019 کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری

سوہاوہ: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ دی لس کی سال 2019 کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پٹرولنگ پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔ انچارج پی ایچ پی شاہ دی لس سید ظفر حسین شاہ سب انسپکٹر
تفصیلات کے مطابق ایس پی پٹرولنگ راجہ شاہد نذیر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی چوہدری افتخار کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سال 2019 میں پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی بہترین پرفارمنس انچارج چوکی سید ظفر حسین شاہ سب انسپکٹر نے میڈیا کو بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2019 میں اوور سپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف 16 مقدمات درج کروائے گے جبکہ ناقص سی این جی سلینڈر استعمال کرنے والے ڈرائیور کے خلاف 12 مقدمات درج کروا ئے گے جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف دوران ناکہ بندی و گشت 4ملزمان سے اسلحہ ناجائز برآمد کر کے بند حوالات جیل کروایا۔
انہو ں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف 3 الگ الگ مقدمات درج کروائے گے اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں جبکہ بہترین پٹرولنگ کرتے ہوئے ایک گمشدہ بچے کو اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا جبکہ گرمی،سردی،دھند اور بارش جیسے موسم میں 110 سے زائد افراد کو بروقت امداد کر کے ان کو منزل کی طرف روانہ کیا۔
انچارج پٹرولنگ پولیس شاہ دی لس سب انسپکٹرسید ظفر حسین شاہ نے بتایا کہ دوران سفر موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کے لئے مختلف ورکشاپس کے ساتھ ساتھ پفلٹ اور بینرز وغیرہ کے ذریعے آگاہی دی گئی اور موٹر سائیکل سواروں کو بغیر نمبر پلیٹ پابندتھانے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ موسمی تبدیلی کے پیش نظر افسران کی ہدایت پر بیٹ پٹرولنگ پوسٹ شاہ دی لس میں شجر کاری مہم میں بھی بھر پور حصہ لیا اور اپنی بیٹ میں سینکڑوں پودے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پٹرولنگ پولیس چوبیس گھنٹے روڈ یوزر کی بروقت امداد اور ان کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے آئندہ بھی بھر پور کاروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button