پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
57,705
+1,356 (24h)
اموات
1,197
+30 (24h)
صحت یاب
18,314
31.74%
زیر علاج
38,194
66.19%
دینہاہم خبریں

حکومت پنجاب نے ایک بار پھر ضلع جہلم میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی

دینہ: حکومت پنجاب نے ایک بار پھر ضلع جہلم سمیت صوبے بھر میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائد کر کے ضلعی افسران سے تحریری طور پر عملدرآمد کی یقین دہانی مانگ لی ۔ سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے جہلم سمیت پنجاب بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسرز کو تحریری طور پر ہدایات کی ہے کہ کسی بھی ضلع میں کسی بھی طرح کے تبادلوں کی اجازت نہیں ہے۔
حکومت مئی میں تبادلوں پر عائد پابندی اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے ، اس لئے پابندی کے اٹھنے تک کوئی تبادلہ نہیں ہوگا، تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ تحریری طور پر اسکی یقین دہانی کروائیں کہ کوئی تبادلہ نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ جہلم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ان دنوں دیگر اضلاع سے آنے والے اساتذہ کی ری ایڈجسٹمنٹ اور کوری جنڈم کا پروگرام بنائے ہوئے تھی اور اسکے لئے لسٹیں بھی تیار کی جا چکی تھیں متعدد اساتذہ جن میں خواتین شامل تھیں انہیں یقین دلایا جارہاتھا کہ جو حقیقی معنوں میں متاثر ہوئے ہیں انھیں ری ایڈجسٹمنٹ یا کوری جنڈم کے ذریعے دیگر سکولوں میں تبدیل کر دیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close